غیر مسلم کو تعویذ دینا کیسا ہے؟



سوال



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 قرآنی آیات یا کوئی بھی عبارت لکھ کر بطور تعویذ غیر مسلم کو دینا کیسا ہے؟

 سائل
محمد مہتاب رضا قادری




جواب



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
 غیر مسلم کو آیات قرآنیہ واسماۓ الہیہ وکلمات طیبہ لکھ کر بطور تعویذ دینا جائز نہیں کہ وہ اس کا ادب ملحوظ نہ رکھیں گے

ہاں اگر اس کے اعداد لکھ کر دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں

 اعلی حضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں

 غیر مسلم کو آیات قرآنی لکھ کر ہرگز نہ دی جائیں کہ اساءت ادب کا مظنہ ہے بلکہ مطلقا اسماۓ الہیہ ونقوش مطہرہ نہ دیں کہ ان کی بھی تعظیم واجب ہے بلکہ دیں تو ان کے اعداد لکھ دیں


 (فتاوی رضویہ جلد 9صفحہ209 ) 


 (ماخذ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد 2صفحہ 439)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب




محمد نعمان اختر

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *