سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بگلا (سفید رنگ کا ایک پرندہ)کھانا کیسا ؟
سائل علی حضرت. بریلی شریف
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ الله وبركاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب: سفید پرندہ جسے بگلا کہا جاتا ہے اسے کھانا حلال ہے
جیسا کہ طوطے،ہدہد،بگلے وغیرہ کے متعلق مفتئ اعظم ہند مولانا مصطفی رضا خان علیہ الرحمۃ سے ایک سوال ہوا کہ یہ حلال ہیں یا نہیں؟
تو آپ علیہ الرحمۃ نے جواباً ارشاد فرمایا سب حلال ہیں
فتاوی مصطفویہ، صفحہ ٤٣٤، شبیر برادرز، لاھور
اور ایسا ہی حیات الحیوان جلد ٢ / ٤٣٨ ، ٤٣٩ پر ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ
نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
١٧/رجب المرجب ١٤٤٢ھ