شوہر کی موجودگی میں فوت شدہ بیوی جنت میں کس کے ساتھ ہوگی؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر بیوی کا انتقال ہو جائے ،اور شوہر دوسری شادی کر لے تو جنت میں پہلی بیوی کس کے ساتھ رہے گی، کیا اس کا نکاح دوبارہ ہوگا یا پھر دونوں بیویاں ایک شوہر کے ساتھ میں رہیں گی
 جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
 المستفتی محمد شمشاد چودھری
ضلع بلرام پور یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
 پہلی اور دوسری یعنی دونوں بیویاں جنت میں اسی شوہر کے ساتھ رہیں،گی جبکہ کفر پر موت نہ ہوئی ہو.
اور وہاں نکاح جدید نہ ہوگا.
 جیسا کہ حضرت علامہ، مفتی سید نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں :جو عورتیں مسلمان مرد کے نکاح میں فوت ہوں گی وہ جنت میں اسی کے ساتھ ہوں گی
وہاں جدید عقد نہ ہوگا جو عورت مرد کے انتقال کے بعد دوسری شادی نہ کرے اور شوہر کا ایمان پر خاتمہ ہو تو وہ عورت جنت میں اسی شوہر کے ساتھ رہے گی
اور اگر دوسرے مرد سے عقدکر لیا تو پھر اس کے ساتھ رہے گی 

 (تفسیر نعیمی ج اول ص ٢٣٠) 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 



العبد ابو الثاقب محمد جواد القادری واحدی

رؤسا لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٠/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

کیا نماز جنازہ کی تکرار جائز ہے؟

مسئلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *