شمع نیازی کون سا فرقہ ہے اور اس کے عقائد کیسے ہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

علمائے اہلسنت سے عرض ہے کہ شمع نیازی کونسا فرقہ ہے اور اس کا عقیدہ کیا ہے اور اس کا مقصد اصلی کیا ہے؟ 
مفصل و مدلل جواب عنایت فرمائیں
 سائل رضاءالقادری پورنوی 
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب 
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 شمع نیازی ایک باطل فرقہ ہے اس کا بانی یاسین گونڈوی ہے. اور اس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے. شمع نیازیوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بندوں میں گھسا ہوا ہے ، نماز و روزہ فرض نہیں، علماء فتنہ پرور ہیں اس کے علاوہ اور بھی بہت سے کفریہ عقائد ہیں. لہذا شمع نیازی اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے کافر و مرتد خارج از اسلام ہیں ان کے ساتھ کھانا پینا، میل جول رکھنا شادی بیاہ کرنا سب ناجائز و حرام ہے
 مزید تفصیل کے لیے فتاویٰ شارح بخاری ج ٣ فرق باطلہ کا بیان ص ٥٢٨ مطبوعہ دائرۃ البرکات گھوسی کا مطالعہ فرمائیں
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٢/ذوالقعدةالحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *