زبردستی ہمبستری کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شوہر بیوی سے صحبت کے لئے کہے اور بیوی بار بار انکار کرے شوہر پھر اس سے زبردستی صحبت کرے تو اس تعلق سے کیا احکامات ہیں دونوں کے لئے
مزید اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے ساتھ باہر گھومنے پھرنے کی وجہ سے دوا کا استعمال کرے جس سے حمل نہ ٹھہر سکے تو کیا ایسا کرنے کی اجازت ہے
مدلل جواب عنایت فرمائیں
 سائل: محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 شوہر کو بیوی کے ساتھ بغیر اس کی مرضی کے زبردستی صحبت کرنا درست نہیں ہے
اور بیوی کا ہمبستری سے بار بار منع کرنا اگر کسی پریشانی یا بیماری کے سبب ہو تو حرج نہیں ورنہ بلا وجہ شوہر کو بار بار ہمبستری سے منع کرنا روا نہیں
 وقتی طور پر بوقت ضرورت بیوی کی اجازت سے مانع حمل ادویات یا کوئی اور طریقہ اختیار کرنا جس سے استقرار حمل نہ ہو جائز ہے
 فتاوی عالمگیری میں ہے کہ

العزل ليس بمكروه برضا امرأته الحرة
( فتاوی عالمگیری جلد ١ صفحہ ٣٦٨ ) 
اور عمدة الرعایہ علی شرح وقایہ میں ہے کہ

عن الخانیة والکمال أنها یجوز لها سد فم رحمها کما یفعله النساء
( عمدة الرعایہ علی شرح وقایہ جلد ١ صفحہ ٣٠٢ ) 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد عمران خان قادری


نہروسہ پیلی بھیت
 ١٤/صفرالمظفر ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

جھوٹی گواہی دینا حرام ہے!

سوال السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *