سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ رکوع اور سجدہ کی جو تسبیحات ہیں اگر ان میں سے ہم الٹی پڑھ دیں تو کیا حکم ہے ؟
جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
المستفتی : ذاکر حسین نعمانی
جواب
وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ. الجواب بعون الوھاب
اگر کسی نے رکوع میں سجدہ کی تسبیح ” سبحان ربی الاعلی ” اور سجدہ میں رکوع کی تسبیح “ سبحان ربی العظیم ” پڑھی دی تو اس پر سجدہ سہو واجب نہیں نماز ہوجائے گی لیکن قصدا ایسا کرنا مکروہ تنزیہی ہے اس سے بچنا چاہئے فتاوی رضویہ میں ہے کہ ” اگر کسی نے سہوا رکوع میں ” سبحان ربی الاعلی ” یا سجدہ میں ” سبحان ربی العظیم ” پڑھا سجدہ سہو کی ضرورت نہیں نماز ہوجائے گی
فتاوی رضویہ ج 3 ص 647 رضا اکیڈمی ممبئی
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
٥/ذوالحجة الحرام ١٤٤٢ھ