جو شہید کو نبی کے برابر بتائے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید یہ کہتا ہے کہ جس طریقے سے اللہ تعالی نے قرآن پاک میں شہیدوں کے بارے میں فرمایا کہ شہداء اپنی قبروں میں زندہ ہیں اسی طریقے سے ہمارے نبی قبر میں زندہ ہیں اور روزی دیے جاتے ہیں تو نبی اور شہید کا مرتبہ برابر ہے
 دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس طرح کہنا کیسا ہے اور زید پر کیا حکم شرع عائد ہوتا ہے؟ 
 سائل محمد سہیل رضا قادری لکھیم پور کھیری 
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب 
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 حضور علیہ السلام کی حیات حیات شہداء سے بہت ارفع و اعلی ہے. بعد شہادت شہداء کا ترکہ تقسیم ہوگا اور شہداء کی بیویاں بعد عدت نکاح کر سکتیں ہیں اور انبیاء علیہم السلام کا ترکہ تقسیم نہیں ہوتا اور نہ ہی نکاح منقطع ہوتا ہے

 تفسیر روح المعانی میں ہے
 

أن الأنبیاء علیھم السلام یخرجون من قبورھم أی بأجسامھم وأرواحھم کما ھو الظاھر ویتصرفون في الملکوت العلوي والسفلي

 والمراد بتلك الحیاۃ نوع من الحیاۃ غیر معقول لنا وھی فوق حیاۃ الشھداء بکثیر، وحیاۃ نبینا أکمل وأتم من حیاۃ سائرھم علیهم السلام 
روح المعانی، الاحزاب ص ٢١٦ تحت الآیۃ ٤٠ مطبوعہ /دار الکتب العلمیہ
 انبیاء کرام علیھم السلام تمام مخلوق سے افضل ہیں . جو غیر نبی کو نبی سے افضل یا برابر مانے وہ کافر ہے 

 منح الروض الازھر میں ہے
 
أن الولی لا یبلغ درجة النبی ﷺ لأن الأنبیاء علیھم السلام معصومون مأمونون عن خوف الخاتمة، فما نقل عن بعض الکرامیة من جواز کون الولي أفضل من النبي کفر، وضلالة وإلحاد وجھالة 
منح الروض الازھر ص ٣٤٩ /مطبوعہ دار البشائر الاسلامیہ: بیروت

 بہار شریعت میں ہے : انبیائے کرام تمام مخلوق یہاں تک کہ رسل ملائکہ سے افضل ہیں ولی کتنا ہی بڑے مرتبہ والا ہو، کسی نبی کے برابر نہیں ہوسکتا جو کسی غیر نبی کو کسی نبی سے افضل یا برابر بتائے، کافر ہے 
بہار شریعت ج ١ ح ١ عقائد متعلقۂ نبوت ص ٤٧ مطبوعہ:مکتبۃ المدینہ
 مذکورہ دلائل کی روشنی میں شہید کو نبی کے برابر ماننے کی وجہ سے زید کافر و مرتد ہو گیا اس پر فرض ہے کہ فورا اپنے اس باطل عقیدے سے توبہ کر کے تجدید ایمان کرے اور اگر بیوی والا اور صاحب ارادت ہو تو تجدید نکاح و بیعت بھی کرے
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

 کتبه :محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٣/ذوالقعدةالحرام ١٤٤٢ھ


تصدیق شدہ

حضرت علامہ و مولانا، مفتی محمد ابو الحسن قادری رضوی مصباحی مد ظلہ العالی والنورانی 
صدر شعبۂ افتاء جامعہ امجدیہ گھوسی وبانی جامعہ تاج الشریعہ بہرائچ شریف یوپی

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *