سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ
علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ ایک بکری ہے اسے جان بوجھ کر بہیلا چھوڑدیا جائے یعنی گابھن نہ کرایا جائے تو اس کی قربانی ہو جائے گی یا نہیں؟
سائل محمد ریاض بنٹھہوا شراوستی یوپی
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
مذکورہ بکری کی عمر ایک سال مکمل ہو اور کوئی مانع شرعی بھی نہ ہو تو قربانی بلاکراہت جائز ہے۔ گابھن نہ کرانا عیوب و موانع میں شمار نہیں بانجھ بکری کی قربانی کو فقہاء نے جائز لکھا ہے
واللہ تعالیٰ اعلم
(عامہ کتب فقہ وفتاویٰ)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
خاک پائے علماء ابو فرحان مشتاق احمد رضوی
جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیرشریف اتراکہنڈ
٢٣/ذوالحجۃ الحرام ١٤٤٢ھ