سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ
مودی سرکار نے جن جانوروں کے کان میں سوراخ کروایا ہے ان جانوروں کی قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں؟
مودی سرکار نے جن جانوروں کے کان میں سوراخ کروایا ہے ان جانوروں کی قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں؟
سائل عبدالحسیب امجدی موڑا نظام لکھیم پور کھیری
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
صورت مستفسرہ میں جانوروں کی قربانی بلا کراہت جائز ہے یہ سوراخ عیب نہیں ہے عیب ایسی چیز کو کہتے ہیں جس کے سبب تاجروں کے نزدیک قیمت کم ہو جائے
در مختار میں ہے :ھو لغة ما یخلو عنه أصل الفطرة السليمة وشرعا ما أفاده بقوله ” من وجد بمشریه ما ینقص الثمن عند التجار” المراد بھم أرباب المعرفة بکل تجارة وصنعة
در مختار کتاب البیوع باب خیار العیب ص ٤٠٧ مطبوعہ :دار الکتب العلمیہ
قدوری میں ہے :وکل ما أوجب نقصان الثمن في عادة التجار فھو عیب
(المختصر القدوری، کتاب البیوع، باب خیار العیب،
المختصر القدوری، کتاب البیوع، باب خیار العیب، ص ١٧٤ مطبوعہ : مؤسسة الریان
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
١٥/ ذوالقعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ