جس جانور کا تھن خشک ہو جائے اس کی قربانی ہوگی کہ نہیں ؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
دودھ والے جانور کا تھن سوکھ گیا تو قربانی کا کیا حکم ہے؟ 
 مدلل جواب عنایت فرمائیں
 سائل: محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 اگر بکری کا ایک تھن خشک ہو تو اس کی قربانی ناجائز ہے اور گائے، بھینس کا ایک خشک ہو تو قربانی جائز ہے اور دو یا زیادہ خشک ہوں تو ناجائز ہے
 بہار شریعت میں ہے: جس کے تھن کٹے ہوں یا خشک ہوں تو اس کی قربانی ناجائز ہے بکری میں ایک کا خشک ہونا ناجائز ہونے کے لیے کافی ہے اور گاۓ بھینس میں دو خشک ہوں تو ناجائز ہے
 بہار شریعت ج ٣ ح ١٥ ص ٣٤١ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی
 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


 محمد سجاد حیدر شمسی غفر لہ 

خطیب وامام جامع مسجد گلشن پور گیدری بہار

١٥/ذوالقعدةالحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

قربانی کی دعا ذبح سے پہلے پڑھنی چاہئے یا بعد میں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *