بے داڑھی والے پِیر سے مرید ہونا کیسا ہے؟

سوال

السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ زید سید ہے نہ نماز پڑھتا ہے اور نہ ڈاڑھی رکھے ہوئے ہے اور عورتوں سے پیر دبواتا ہے لیکن پڑھا ہے تو کیا اس سے مرید ہو سکتے یا نہیں؟ 
 جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
 سائل محمد حامد رضا
بہرائچ اتر پردیش
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 الجواب بعون الملک الوھاب 
صورت مستفسرہ میں زید کے ہاتھ پر بیعت کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ جان بوجھ کر نماز چھوڑنا،داڑھی نہ رکھنا اور غیر محارم سے پاؤں دبوانا یہ سب گناہ کبیرہ ہیں اور ان  کو علانیہ کرنے والا فاسق معلن ہے اور فاسق کے ہاتھ پر بیعت کرنا جائز نہیں ہے اگر کر لی ہو تو فسخ کرنا لازم

 اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں
فاسق کے ہاتھ پر بیعت جائز نہیں۔اگر کرلی ہو فسخ کر کے کسی پیر متقی،سنی،صحیح العقیدہ،عالم دین،متصل السلسلہ کے ہاتھ پر بیعت کرے
 مزید فرماتے ہیں
ایسے شخص سے بیعت کا حکم ہے جو کم از کم یہ چاروں شرطیں رکھتا ہو
اول سنی صحیح العقیدہ ہو۔
دوم علم دین رکھتاہو۔
سوم فاسق نہ ہو۔
چہارم اس کا سلسلہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك متصل ہو،
اگر ان میں سے ایك بات بھی کم ہے تو اس کے ہاتھ پر بیعت کی اجازت نہیں
 (فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٢١ ص ٦٠٣)
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

محمدی لکھیم پور کھیری یو پی انڈیا

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *