ایمان و اسلام مترادف ہیں یا الگ الگ؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا اسلام و ایمان دونوں مترادف ہیں یا الگ الگ ؟
 جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عطا کریں عین نوازش ہوگی
 المستفتی: غلام جیلانی برکاتی الماس نگر خان پور
 
جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
 اسلام اور ایمان میں لفظی فرق تو ہے جو کہ لکھنے سے ہی سمجھ میں آجاتا ہے ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ اسلام اور ایمان ایک حقیقت کے دو رخ ہیں
ان کے درمیان فرق صرف اتنا ہے کہ جن حقائق کی تصدیق ایمان کے درجے میں دل اور زبان سے کی جاتی ہے اسلام کے درجہ میں ان کی تصدیق عملاً ہونی ضروری ہوجاتی ہے
اب خلاصہ یہ ہوا کہ ایمان ضروریات دین کو دل سے سچا ماننے اور زبان سے اقرار کرنے کانام ہے
جبکہ اسلام اطاعت و فرماں برداری اور عمل کرنے کا نام ہے 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی


استاد:جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو یوپی انڈیا
 ١٣/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *