سوال
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر سوسائٹی یا میدان وغیرہ میں نماز عید کے لئے اجازت مل جائے تو خطبے کے لئے ممبر موجود نہ ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد سہیل رضا بھیونڈی ممبئی
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
اگر مذکورہ مقامات پر شرائط
پائے جانے کی صورت میں نماز عید کی اجازت مل جائے ،
تو اگر ان مقامات میں ممبر کا انتظام نہ۔ہو تو زمین پر ہی کھڑے ہو کر خطبہ دے دیا جائے از روئے شرع نماز جائز و درست ہوگی ،
خطیب کا ممبر پر خطبہ دینا از روئے شرع سنت ہے ، فرض یا شرط نہیں،
اور ترک سنت اگر کسی عذر و مجبوری کی وجہ سے ہو تو اس میں کوئی مضائقہ وحرج نہیں

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے خطبہ کی سنتیں ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے :
خطیب کا ممبر پر ہونا
خطیب کا ممبر پر ہونا
بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم جمعہ کا بیان صفحہ ٧٦٧ المکتبہ المدینہ دعوت اسلامی
خلاصہ ۔
صورت مسئولہ میں حکم یہی ہے کہ اگر ممبر موجود نہ ہو تو زمین پر خطبہ دینا کافی ہوگا
صورت مسئولہ میں حکم یہی ہے کہ اگر ممبر موجود نہ ہو تو زمین پر خطبہ دینا کافی ہوگا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مولانا ایاز حسین تسلیمی
بہیڑی ،بریلی یوپی انڈیا
٢٢/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ