گاؤں میں نماز عید ہوگی کہ نہیں نیز مسجد میں نماز عیدین پڑھنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمعہ و عیدین کی نماز برسوں سے گاؤں میں ادا کی جاتی ہے لیکن لاکڈاؤن کی وجہ سے گورمنٹ کی اجازت پر نماز عید عیدگاہ کے بجائے مسجد میں ادا کی گئی
اب زید سنی عالم کا کہنا ہے کہ عیدین کی نماز مسجد میں جائز نہیں پڑھنے والے توبہ و استغفار کریں اس صورت میں جاہل لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اب تک عیدین و جمعہ پڑھ لیتے تھے اب ہم نہیں پڑھینگے زید کی وجہ سے بہت ہی زیادہ فتنہ اس گاؤں میں پھیلا ہوا ہے
 لہٰذا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

 فقط و السلام 
سلمان رضا سراجی و راشد رضا سراجی لکھوا پور قیصر گنج ضلع بہرائچ شریف یوپی
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 دیہات میں شرائط نہ پائے جانے کی وجہ سے نماز جمعہ و عیدین جائز نہیں
 ھدایہ میں ہے


لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلی المصر ولا یجوز في القری لقوله علیه السلام لا جمعة ولا تشریق ولا فطر ولا أضحي إلا في مصر جامع 

ھدایہ اولین، کتاب الصلوۃ، باب صلوۃ الجمعۃ ص ١٥١ مطبوعہ :المکتبۃ الرشیدیہ
 لیکن اگر لوگ ایک زمانے سے پڑھتے چلے آ رہے ہوں تو انہیں روکا نہ جائے کہ اس میں خوف فتنہ ہے نیز عوام اسی بہانے اللہ کا ذکر کر لیتے ہیں اور منع کرنے کی صورت میں پڑھیں گے ہی نہیں. ھکذا في فتاویٰ فیض الرسول
 عیدین کے لیے عیدگاہ شرط نہیں ہے مسجد میں بھی نماز عید ہو سکتی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے

 حدیث شریف میں ہے

عن أبی ھریرۃ رضی الله عنه أنهم اصابھم مطر فی یوم عید فصلی بھم النبی صلی الله علیه وسلم صلوۃ العید فی المسجد 

ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ عید کے دن بارش آگئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو عید کی نماز مسجد میں پڑھائی

سنن ابو داوؤ کتاب الصلوۃ باب یصلی باالناس العید فی المسجد اذا کان یوم مطر حدیث نمبر ١١٦٠
 زید کا کہنا بالکل غلط سراسر جہالت ہے زید پر غلط مسئلہ بتانے کی وجہ سے توبہ کرنا واجب ہے.حدیث شریف میں ہے

من افتی بغیر علم لعنته ملٰئکة السماء والأرض 
. اور جن لوگوں نے کہا کہ ہم نماز پڑھیں گے ہی نہیں وہ بھی سخت گنہگار لائق غضب قہار ہیں ان پر بھی واجب ہے کہ فورا توبہ کریں

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

 کتبه:محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٤/ذوالقعدةالحرام ١٤٤٢ھ


تصدیق شدہ


حضرت علامہ و مولانا، مفتی محمد ابو الحسن قادری رضوی مصباحی مد ظلہ العالی والنورانی 
 صدر شعبۂ افتاء جامعہ امجدیہ گھوسی وبانی جامعہ تاج الشریعہ بہرائچ شریف یوپی

About حسنین مصباحی

Check Also

کیا عیدگاہ میں نماز جمعہ ادا کر سکتے ہیں؟

سوال السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *