کیا فاسق سید کی بھی تعظیم واجب ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک سید صاحب ہیں جو نماز بھی نہیں پڑھتے اور روزہ بھی نہیں رکھتے اور فلم وغیرہ بھی خوب دیکھتے ہیں اور فاسق بھی ہیں اُن کی تعظیم کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
 جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
 سائل محمد جنید رضا اویسی لکھیم پور کھیری
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 صحیح النسب سید اگر چہ فاسق و فاجر اور تارک نماز روزہ اور فلم دیکھنے والا ہی کیوں نہ ہو اس کی تعظیم واجب ہے 
 جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمہ الله فرماتے ہیں
“سید سنی المذہب کی تعظیم لازم ہے اگر چہ اس کے اعمال کیسے ہوں ان اعمال کے سبب اس سے تنفر نہ کیا جائے نفس اعمال سے تنفر ہو بلکہ اس کے مذہب میں بھی قلیل فرق ہو کہ حد کفر تک نہ پہنچے جیسے تفضیلی تو اس حالت میں بھی اس کی تعظیم سیادت نہ جائے گی ہاں اگر اس کی بد مذہبی حد کفر تک پہنچے جیسے رافضی وہابی قادیانی نیچری وغیرہم تو اب اس کی تعظیم حرام ہے کہ جو وجہ تعظیم تھی یعنی سیادت وہی نہ رہی یعنی رسول اللہ ﷺ سے ان کا نسب، ارتداد نے منقطع کر دیا اب وہ سید نہ رہے”

 (فتاوی رضویہ، جلد ٢٢ صفحہ٤٢٢)
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ


نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
 ٩/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

اقامت و جماعت میں کچھ وقفہ ہو جائے تو کیا اقامت کا اعادہ کیا جائے گا؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *