کیا سالی سے زنا کرنے پر نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بیوی کی سگی بہن یعنی سالی سے زنا کیا تو اس کی بیوی نکاح سے نکل گئی یا نہیں ؟
 بحوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
  محمد قمرالدین بہرائچ شریف یوپی 

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 
 زنا کرنا حرام گناہ کبیرہ ہے مگر سالی سے زنا کرنے کی صورت میں نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا فلہذا زید کی بیوی زید پر حرام نہ ہوئی 
 حضور اعلی حضرت عظیم البرکت علیہ الرحمہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں۔
زنا تو ہرحال میں حرام ہی ہے مگر سالی سے نکاح یا زنا کرنے سے زوجہ مطلقہ نہیں ہوتی،نہ سالی سے زنا کے سبب زوجہ سے جماع حرام ہو
درمختارمیں ہے 


فی الخلاصة وطی اخت امرأته لا تحرم علیه امرأته 
خلاصہ میں ہے کہ سالی سے زنا کی وجہ سے بیوی حرام نہ ہوگی۔ 

(فتاویٰ رضویہ مترجم ج ١١ ص ٣١٧/مرکز اہلسنت برکات رضا) 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد دانش شمسی غفر لہ

محمدی لکھیم پور کھیری 

١٣/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *