کونڈے کی فاتحہ 15 رجب کو دلائی جائے یا 22 رجب کو؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کونڈے کی فاتحہ کس تاریخ کو دلانا چاہئے
 سائل:محمد رضوان رضا واحدی لکھیم پور کھیری 


جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا وصال پندرہ رجب المرجب کو ہوا تھا اس لیے پندرہ کو ہی کرنا مناسب ہے
 فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے کہ :(22) رجب کے بجاۓ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز (15)پندرہ رجب کو کریں کہ حضرت کا وصال (15) رجب ہی کو ہوا ہے نہ کہ( 22) رجب کو
البتہ(22)رجب کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوا ہے تو شیعہ اس تاریخ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال کی خوشی میں عید مناتے ہیں، اور از راہ فریب اسے حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز کہتے ہیں لہذا
سنی حضرات پر لازم ہے کہ وہ شیعوں کی موافقت سے دور رہیں اور (22) رجب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز نا کرکے بلکہ (15) رجب کو حضرت کا وصال ہوا ہے تو اسی تاریخ میں انکی نیاز کریں اور یہی بہتر ہے
 فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ /٢٦٥ 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد الطاف حسین قادری غفر لہ


خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی
ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الہند
 ١٢/ رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *