کالے کپڑے پہننا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں
کہ مردو عورت کو کالا کپڑا پہننا کیسا ہے چاہے ایک کپڑا ہو یا دونوں ہوں؟
 سائل محمد ضیاء الدین واحدی 
 مسکن: شاہ جہاں پور یوپی 
 

جواب

وعلیکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 الجواب بعون المک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 
عورت کو ہر قسم کے کپڑے جائز ہیں اور مردوں کو کسم کیسر، اور سرخ کپڑے پہننے کی ممانعت ہے
 عام دنوں میں سیاہ کپڑے پہننا جائز بلکہ مستحب ہے چاہے ایک سیاہ ہو یا دونوں ہاں محرم الحرام میں اہل تشیع کی مشابہت کی بناء پر سیاہ کپڑے پہننا حرام ہے 
 رد المحتار میں ہے
 

ویستحب الأبیض وکذا الأسود لأنہ شعار بني العباس، ودخل علیہ الصلاة والسلام مکة وعلی رأسہ عمامة سوداء. کما في الشرعة اھ

(رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، فصل في اللبس،ج ٩ ص ٥٠٥/دار عالم الکتب:الریاض)
 حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

سفید کپڑے بہتر ہیں کہ حدیث میں اس کی تعریف آئی ہے اور سیاہ کپڑے بھی بہتر ہیں کہ رسولﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم فتح مکہ کے دن جب مکہ معظمہ میں تشریف لائے تو سر اقدس پر سیاہ عمامہ تھا


 (بہار شریعت ج ٣ ح ١٦ ص ٤٠٩/المدینۃ العلمیہ)
 ابو حنیفۂ ہند اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں
عورت کو ہرقسم کا رنگ جائز ہےجب تك اس میں کوئی نجاست نہ ہو،اور مر د کے لئے دو رنگوں کا استثناء ہے۔معصفر اور مزعفر یعنی کسم اور کیسر،یہ دونوں مرد کو ناجائز ہیں اور خالص شوخ رنگ بھی اسےمناسب نہیں۔ 
حدیث میں ہے 
 
ایاکم والحمرۃ فانھا من زی الشیطان۔ 
سرخ رنگ سے بچو اس لئے کہ وہ شیطانی صورت اورہیئت ہے۔ 
 باقی رنگ فی نفسہٖ جائز ہیں کچے ہوں یا پکے ہاں اگر کوئی کسی عارض کی وجہ ممانعت ہو جائے تو وہ دوسری بات ہے جیسے ماتم کی وجہ سے سیاہ لباس پہنناحرام ہے۔کما فی الھندیۃ
(جیسا کہ فتاوٰی ہندیہ میں ہے۔)
بلکہ ماتم کے لئےکسی قسم کی تغییر وضع حرام ہے کما فی المرقاۃ شرح المشکوٰۃ لعلی القاری.
(جیسا کہ ملا علی قاری کی مرقاۃ شرح المشکوٰۃ میں ہے) 
ولہذا ایام محرم شریف میں سبز لباس جس طرح جاہلوں میں مروج ہے ناجائز وگناہ ہے۔اور اودا یا نیلا یا آبی یا سیاہ اور بدتر واخبث ہے۔کہ روافض کا شعار اور ان کی تشبہ ہے اس طرح ان ایام میں سرخ بھی ناصبی خبیث بہ نیت خوشی و شادی پہنتے ہیں یونہی ہولی کے دنوں میں چنریاں اور بسنت کے دنوں میں بسنتی کہ کفار ہنود کی رسم ہے 

(فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٢٢ ص ١٨٥)
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور،محمدی لکھیم پور کھیری 

 ( ١٧/جمادی الاولیٰ ١٤٤٢ھ)

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *