نفلی روزے کی حالت میں حیض آ جائے تو قضا واجب ہے یا نہیں؟

سوال

السـلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 نفل روزہ تھا کہ حیض آ گیا تو روزہ ٹوٹ تو گیا لیکن کیا اس نفل روزہ کی قضا کرنی ہوگی؟
 رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی
 المستفتی محمد قاسم رضا بیسل پور پیلی بھیت
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
جی ہاں صورت مستفسرہ میں قضا واجب ہے
 در مختار میں ہے
 
فإن فسد ولو بعروض حیض في الأصح وجب القضاء

(کتاب الصوم ص:۱۵۰/ دار الکتب العلمیہ) 
 بہار شریعت میں ہے: نفل روزہ قصداً نہیں توڑا بلکہ بِلا اختیار ٹوٹ گیا مثلاً اثنائے روزہ میں حیض آگیا، جب بھی قضا واجب ہے 

بہار شریعت ج:۱ ح:۵ ص: ۱۰۰۷/ مجلس المدینۃ العلمیہ 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


حبیب الرحٰمن مدنی


مہراج گنج بہراٸچ شریف یوپی انڈیا
 ٤/رجب المرجب ١٤٤٢

About حسنین مصباحی

Check Also

کیا جمعہ کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *