نبی اور رسول میں کیا فرق ہے ؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 نبی اور رسول میں کیا فرق ہے؟ 
اور کیا ہر نبی رسول ہے ؟
اور آسمانی کتابیں کل کتنی ہیں؟
رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی 
 المستفتی :غلام احمد رضا نظامی
مسینا کوٹھی خان پور بہار
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 (الف) 
نبی اور رسول کے درمیان فرق یہ ہے کہ نبی وہ بشر ہے جس کی طرف وحی ربانی آتی ہو وہ تبلیغ کا مامور ہو یا نہ ہو
اور رسول وہ بشر ہے جس کے پاس وحی بھی آئے اور وہ تبلیغ کا مامور بھی ہو.
فلہذا ہر رسول نبی تو ہے پر ہر نبی رسول نہیں ہے

 (ب) 
کل آسمانی صحائف ١٠٤ ہیں
دس کتابیں حضرت آدم پر
پچاس کتابیں حضرت شیث پر
تیس کتابیں حضرت ادریس پر
اور دس کتابیں حضرت ابراھیم پر. علیھم السلام
اور توریت، زبور، انجیل، قرآن مجید 

 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی


استاد :جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو یوپی انڈیا 
 ١٨/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *