میت کا جسم جل جائے تو غسل کس طرح دیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ کسی شخص نے اپنے جسم میں آگ لگائی اور وہ مر گیا اس کی کھال بالکل جل گئی اور پھول گئی تو غسل کس طرح دیا جائے گا؟
 جواب عنایت فرمائیں
 المستفتی :غلام محمد قادری عطاری
کوسی کلاں متھرا
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
 صورت مسٸولہ میں میّت کا بدن آگ میں جل کر اگر ایسا ہوگیا کہ ہاتھ لگانے سے کھال اُدھڑے گی تو ہاتھ نہ لگائیں صرف پانی بہا دیں 
جیسا کہ عالمگیری میں ہے 


ولو کان المیت متفسخا یتعذر مسحه کفی صب الماء علیه

فتاوی عالمگیری عالمگیری، ج/۱ ص/۱۵۸ 


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد عمران خان غفر لہ

نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا

 ١٨/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *