مچھلی پر فاتحہ دلانا کیسا ہے؟



سوال




السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے علماء کرام مسلہ ذیل میں کہ مچھلی پہ فاتحہ دلانا کیسا ہے زید کہتا ہے کہ صحیح نہیں ہے صحیح مسلہ درکار ہے رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی

 سائل: اظہرالدین رضوی باندوی



جواب




وعلیکم.السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 صورت مسؤلہ میں حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں
 جو چیز حرام ہو تو اس پر فاتحہ پڑھنا اور اس کا ثواب پہنچانا جائز نہیں.

 حدیث شریف میں ہے



لایقبل اللہ الا الطیب


یعنی حرام چیز کو اللہ تعالی قبول نہیں فرماتا.

 اور اگر حرام نہ ہو تو فاتحہ پڑھنے اور ایصال ثواب کرنے میں کوئی گناہ نہیں

 (فتاوی امجدیہ جلد اول ص364) 

 اور مچھلی بلاشبہ حلال ہے۔
اسلئے اس پر نیاز، فاتحہ دلا سکتے ہیں کہ مچھلی کھلانے پر جو ثواب مرتب ہوگا وہ پہنچایا جاتا ہے نہ کہ اصل مچھلی۔

 فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ص308۔ 

 زید کی بات نری جہالت پر مبنی ہے


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب




محمد دانش اویسی

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *