منکر عذاب قبر کا حکم؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ  

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عذاب قبر کا انکار کرنا کیسا ہے 
 جواب عنایت فرمائیں
آپ کا کرم ہوگا  
سائل محمد عمران رضا اختری
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

عذاب قبر اور سوالات نکیرین حق ہیں ان کا انکار کرنے والا گمراہ، بدمذہب ہے 
 حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سوالات نکیرین کے متعلق فرماتے ہیں
 

سوال منکر ونکیرفی القبرحق 

یعنی قبر میں منکر، نکیر کے سوالات حق ہیں
 (فقہ اکبر مع شرح للملا علی قاری ص ١٢١) 
 مردہ اگر قبر میں دفن نہ کیا جائے تو جہاں کہیں ہو گا وہیں سوالات ہوں گے اور وہیں ثواب یا عذاب پائے گا یہاں تک کہ اگر کسی جانور نے کھا لیا تو اس کے پیٹ میں سوال ہوں گے اور وہیں ثواب یا عذاب پائے گا 

 حضرت ملا علی قاری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
 

السوال یشمل الاموات جمیعھا حتی من مات واکلتہ السباع

یعنی سوال سب مردوں سے کیا جائے گا یہاں تک کہ مرنے کے بعد درندے جانور کھا لیں تو بھی سوال کیا جائے گا 
 (مرقات ج ١ ص ١٦٨)
 
عذاب قبر اور تنعیم قبرحق ہے اس کا انکار کرنے والا گمراہ ہے اہل سنت والجماعت سے خارج ہے 
 حضرت ملا علی قاری علیہ رحمۃ اللہ باری شرح فقہ اکبر ص ١٢٢ میں فرماتےہیں 
 

عذابہ (ای القبر) حق کائن لکفارکلھم اجمعین ولبعض المسلمین وکذاتنعیم بعض المؤمنین حق 

یعنی قبر کا عذاب حق ہے جو سب کافروں اور بعض (گنہگار) مسلمانوں پر ہوگا اور ایسے ہی تنعیم قبر بعض مومنین کے لیے حق ہے 
جسم اگرچہ گل جائے جل جائے یا خاک ہو جائے مگر اس کے اجزائے اصلیہ قیامت تک باقی رہیں گے اور وہی مورد عذاب و ثواب ہوں گے وہ اجزاء ریڑھ کی ہڈی میں ہوتے ہیں اور اس قدر باریک ہوتے ہیں کہ نہ کسی خوردبین سے نظر آتے ہیں نہ آگ انہیں جلاتی ہے اور نہ زمین انہیں گلا سکتی ہے یہی جسم کے تخم ہیں خدائے تعالیٰ قیامت کے دن مردے کے منتشر اجزاء کو پہلی ہیئت پر لاکر انہیں اجزائے اصلیہ پر کہ محفوظ ہیں ترکیب دے گا اور ہر روح کو اسی جسم سابق میں بھیجے گا
 (ماخوذ انوار الحدیث ص ١١٣ تا١١٤ ) 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد نعمان اختر

کشن گنج بہار

About حسنین مصباحی

Check Also

” جاؤ میں نے تمہیں طلاق دے دی” اس جملے سے کون سی طلاق واقع ہوگی

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *