سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ مسجد کے اُوپر مدرسہ بنوانا کیسا ہے
جواب عنایت فرمایں بہت مہربانی ہوگی
سائل ذیشان قادری بہرائچ شریف
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ. الجواب بعون الملك الوھاب
مسجد کی چھت پر مدرسہ نہیں بنا سکتے ہیں اس لیے کہ مسجد کی مسجدیت مکمل ہو چکی ہے اور مسجدیت کی تکمیل کے بعد اس کے نیچے یا اس کی چھت پر مسجد کے سوا مدرسہ وغیرہ کچھ بنانا جائز نہیں
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں
مسجد بن جانے کے بعد اس کے نیچے یا اوپر کچھ بنانا جائز نہیں در مختار میں ہے “اما لو تمت المسجدیة ثم ارادالبناء منع” کیونکہ مسجد تیار ہو جانے پر تحت الثری تک ملا اور عرش تک خلا یہ ساری فضا محترم باحترام مسجد ہو جاتی ہے کما فی الدر والرد
(فتاوی امجدیہ سوم ص ١٤٦)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد نعمان اختر غفر لہ
کشن گنج بہار انڈیا
١١/ذوالقعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ