مسجد میں کرسی پر بیٹھ کر تقریر کرنا کیسا ہے ؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماۓ اہلسنت اس مسٸلہ کے بارے میں کہ زید جسمانی اعتبار سے تندست و صحت مند ہونے کے باوجود روز جمعہ ممبر شریف کے متصل کرسی پر جلوہ افروز ہوکر وعظ و نصیحت کرتا ہے
 دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کو ایسا کرنا از روۓ شرع کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
 المستفتی : محمد ارشاد عالم منظری غفرلہ
مہسی. مشرقی. چمپارن بہار الہند
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 زید کا مسجد کے اندر منبر کے قریب نجاست و غلاظت سے پاک و صاف کرسی پر بیٹھ کر وعظ و تقریر یا نعت خوانی کرنا جاٸز و درست ہے

جیسا کہ در مختار میں ہے کہ

التذكير على المنابر للوعظ و الاتعاظ
سنة الانبياء و المرسلين و لرياسة و مال
و قبول عامة من ضلالة اليهود و النصارى” اھ


(در مختار جلد ٩ صفحہ ٦٩٥)

اور حضور مفتی اعظم ہند رحمہ الله تحریر فرماتے ہیں کہ، منبر چونے کا ہو یا لکڑی کا تخت کا ہو یا کرسی مقرر اس پر بیٹھتا ہے یا کھڑا ہوتا ہے تاکہ پورے مجمع تک آواز پہنچے اور پورا مجمع اسے سنے اور تعظیم ذکر بھی اس سے حاصل ہوتی ہے
پہلے حضور ﷺ کے لیے منبر نہ تھا پھر منبر بنایا گیا
کرسی پر بیٹھنا منبر و محراب کی توہین نہیں جیسے خود منبر مسجد کے لیے بنا ہوا ہے اس پر کھڑا ہونا یا بیٹھنا محراب کے احترام کے خلاف نہیں
کرسی نہ ہوتی کوٸی تخت بچھایا جاتا یا تخت ہوتا اس پر کرسی رکھی جاتی
(فتاوی مصطفویہ صفحہ ٦٣٠) 


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ


نہروسہ ،پہلی بھیت یوپی انڈیا
 ٢٣/صفر المظفر ١٤٤٣ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

ڈی جے بجا کر کمایا ہوا پیسہ مسجد میں لگانا کیسا ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *