مردوں کو ثواب پہونچتا ہے کہ نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی کو ایصالِ ثواب کیا جائے تو کیا اس کو ثواب پہنچتا ہے
قرآن حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 
 سائل :محد شعیب رضا سیتاپور یوپی 

جواب
 الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
جی ہاں اگر کسی کے نام پر ایصال ثواب کیا جائے تو بالکل اس کا ثواب مرحوم کی روح کو پہنچتا ہے
جیساکہ حدیث شریف میں ہے: “ عن سعد بن عبادة قال یا رسول الله إن أم سعد ماتت فأی الصدقة أفضل قال الماء فحفر بئرا وقال ھذہ لأم سعد ” یعنی حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے حضور علیہ الصلوة والسلام سے عرض کیا کہ ام سعد یعنی میری ماں کا انتقال ہوگیا ہے ان کے لئے کونسا صدقہ افضل ہے ـ سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانی ـ (بہترین صدقہ ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق) حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ نے کنواں کھدوا دیا ـ (اور اسے اپنی ماں کی طرف منسوب کرتے ہوئے کہا کہ) یہ کنواں سعد کی ماں کے لئے ہے (یعنی اس کا ثواب سعد کی ماں کو ملے) 
 مشکٰوة المصابيح صفحہ ۱۹۹ 
 اور ایک دوسری حدیث شریف میں ہے: عن عائشة أن رجلا اتی النبی صلی الله تعالی علیه وسلم فقال یا رسول الله إن أمی افتلتت نفسھا ولم توص وأظنھا تکلمت تصدقت افلھا أجر إن تصدقت عنھا قال نعم ” یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور انھوں نے عرض کیا یا رسول اللہ اچانک میری ماں کا انتقال ہوگیا ہے اور وہ کسی بات کی وصیت نہ کر سکی میرا گمان ہے کہ انتقال کے وقت اگر اسے کچھ کہنے سننے کا موقع ملتا تو وہ صدقہ ضرور دیتی تو اگر میں اس کی طرف سے صدقہ دوں تو کیا اسے ثواب پہنچے گا سرکار نے فرمایا ہاں پہنچے گا 

 (مسلم جلد اول ۳۲۴)
 ان احادیث مبارکہ سے واضح طور پر ثابت ہوا کہ زندہ آدمی اپنی نیکیوں کا ثواب مردہ کو بخشے تو انھیں پہنچتا ہے بلکہ اگر انکو ثواب بخشنے کی نیت سے کوئی نیک کام کرے تب بھی انکو اس کا ثواب پہنچ جاتا ہے اگرچہ بخشنے کے الفاظ زبان سے نہ کہے 
 فتاوی فقیہ ملت ج ١ ص۲۸۳ باب طعام المیت و ایصال الثواب
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد نوشاد عالم عفی عنه


کٹیہار بہار انڈیا

٢٥/ذوالقعدة الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *