کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مدرسے میں بطور امداد آیا ہوا چندہ مسجد میں لگانا کرنا کیسا ہے؟
بینوا توجروا
کبیر نگر
جواب
صورت مسؤلہ کے تعلق سے حُکم يہی ہے۔
کہ چندہ جس خاص مقصد کے لئے کیا جاتا ہے اسے اس میں استعمال کرنا واجب ہے اور اس کے علاوہ دیگر مقاصد میں صرف کرنا حلال نہیں۔
اور وہ غرض پوری ہو چکی ہو تو جنہوں نے دیا ہے اسے واپس کر دیا جائے یا ان کی اجازت سے کسی دوسرے کام میں صرف کیا جائے بغیر ان کی اجازت کے دوسرے مصرف میں صرف کرنا جائز نہیں۔
فتاویٰ امجدیہ ج ۳ ص۳۹/۳۸
بلکہ چندہ دینے والے کی اجازت کے بغیر دوسرے مصرف میں صرف کرنا جائز نہیں۔
تو مسجد میں کیوں کر لگا سکتے ہیں۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد دانش شمسی غفر لہ
محمدی لکھیم پور کھیری