سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مالک نصاب قیدی پر قربانی ہوگی یا نہیں
مدلل جواب عنایت فرمائیں
سائل: محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر قیدی مالک نصاب اور مقیم ہے تو اس پر قربانی واجب ہے اب اگر ممکن ہو تو خود کرے ورنہ کسی دوسرے سے کروائے
در مختار مع رد المحتار میں ہے
وشرائطھا الإسلام والإقامة والیسار الذی یتعلق به صدقة الفطر
ج ٩ کتاب الأضحیة ص ٤٥٢ مطبوعہ دار عالم الکتب ریاض
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی
١/ذو الحجة الحرام ١٤٤٢ ھ