قوالی جائز ہے یا ناجائز؟

سوال

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام قوالی کے متعلق کہ جائز ہے یا ناجائز؟ 
 ساٸل محمد سلمان :دگریہ بدایوں شریف 
 

جواب


 الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب 
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ
بغیر مزامیر (میوزک) کے قوالی پڑھنا اور سننا جائز ہے لیکن جس
طرح آج کل قوالیاں ہوتی ہیں کہ ان میں ڈھول، سارنگیاں ہوتی ہیں ایسی قوالیاں پڑھنا اور سننا اور ان میں چندہ دینا سب حرام ہے کیونکہ مزامیر لہو و لعب کی اقسام میں سے ہے اس لئے ناجائز و حرام ہے اور اس سب کو (قوالی مع مزامیر) کو بزرگوں کی طرف منسوب کرنا بہتان عظیم ہے 
 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن ایسی قوالی کے بارے میں فرماتے ہیں :ایسی قوالی حرام ہے حاضرین سب گنہگار ہیں اور ان سب کا گناہ ایسا کرنے والوں اور قوالوں پر ہے.

کسی کو قصدًا ہوس پرستی منظورہو تو اس کاعلاج کس کے پاس ہے کاش آدمی گناہ کرے اور گناہ جانے اقرار لائے اصرار سے باز آئے لیکن یہ تو اور بھی سخت ہے کہ ہوس بھی پالے اور الزام بھی ٹالے اپنے حرام کو حلال بنالے۔پھر اسی پربس نہیں بلکہ معاذ ﷲ اس کی تہمت محبوبان خدا برسلسلہ عالیہ چشت قدست اسرارہم کے سردھرتے ہیں نہ خدا سے خوف نہ بندوں سے شرم کرتے ہیں حالانکہ خود حضور محبوب الٰہی سیدی ومولائی نظام الحق والدّین سلطان الاولیاء رضی ﷲ تعالٰی عنہ وعنہم وعنابہم فوائد شریف میں فرماتے ہیں:

مزامیر حرام ست
 گانے بجانے کے آلات کااستعمال کرنا حرام ہے۔ 
(فوائد الفؤاد) 
 مولانا فخرالدین زراوی خلیفہ حضور سیدنا محبوب الٰہی رضی ﷲ تعالٰی عنہما نے حضور کے زمانہ مبارك میں خود حضور کے حکم احکم سے مسئلہ سماع میں رسالہ کشف القناع عن اصول السماع تحریرفرمایا اس میں صاف ارشاد ہے کہ: 
 
اماسماع مشائخنا رضی ﷲ تعالٰی عنھم فبریئ عن ھذہ التھمۃ وھو مجرد صوت القوالب مع الاشعار المشعرۃ من کمال صنعۃ ﷲ تعالٰی۔
ہمارے مشائخ کرام رضی ﷲ تعالٰی عنہم کاسماع اس مزامیر کے بہتان سے بری ہے وہ صرف قوال کی آواز ہے ان اشعار کے ساتھ جو کمال صنعت

(کشف القناع عن اصول السماع)

 (ماخوذ از فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٢٤ رسالہ مسائل سماع)

 فقیہ ملت مفتی محمد جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
خالی قوالی جائز ہے مزامیر حرام ہے حضرت سلطان المشائخ محبوب الہی رحمۃ اللہ علیہ فوائد الفؤاد شریف میں فرماتے ہیں مزامیر حرام است اور حضرت مخدوم شرف الملۃ والدین یحییٰ منیری قدس سرہ العزیز نے مزامیر کو زنا کے ساتھ شمار کیا ہے
 (فتاویٰ فیض الرسول ج ٢ ص ٦١١/مطبوعہ دار الاشاعت فیض الرسول )
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور،محمدی لکھیم پور کھیری  

 ٥/جمادی الاولیٰ ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

” جاؤ میں نے تمہیں طلاق دے دی” اس جملے سے کون سی طلاق واقع ہوگی

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *