قربانی کے گوشت پر فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 ‌ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کے گوشت پر فاتحہ دینا کیسا ہے
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
 سائل محمد ندیم بہرائچ شریف
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
قربانی کے گوشت پر فاتحہ پڑھنا جائز و مستحسن ہے”
جیسا کہ فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے کہ” ہر پاک اور حلال چیز پر فاتحہ دینا جائز ہے ،شرع مطہر نے اس کے لیے کسی معین چیز کی تخصیص نہیں فرمائی ۔لہذا قربانی کے گوشت پر فاتحہ د ینا جائز ومستحسن ہے کہ اس سے قربانی کرنے والے کی طرف سے قربت توادا ہوگئی ، ساتھ ہی اس کا ثواب اموات مسلمین کو بھی بوجہ فاتحہ پہنچ گیا 
فتاوی مرکز تربیت افتاء ج ٢ ص۳۲۲مطبوعہ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی
 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد قمرالدین قادری

گیناپور ضلع بہرائچ شریف یوپی

١٧/ذوالحجۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *