قربانی کی دعا ذبح سے پہلے پڑھنی چاہئے یا بعد میں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے بارے میں کہ قربانی کی دعا جانور ذبح کرنے سے پہلے پڑھنی چاہیے یا ذبح کے بعد
 سائل تیغ علی چشتی کٹھوا جموں وکشمیر 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
جانور ذبح کرنے میں اصل تسمیہ یعنے اللہ کا نام مثلاً بسم اللہ اللہ اکبر کہنا ہے اسکے بغیر جانور حلال ہی نہیں ہوسکتا، البتہ قربانی کے جانور کے ذبح میں اس سے قبل اور بعد ذبح بھی کچھ کلمات کہنا مستحب ہے 
 حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: ” قربانی میں” ذبح سے پہلے یہ دعا پڑھی جائے
 
اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰه رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ لَا شَرِیْكَ لَه وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَاَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰهُمَّّ لك و مِنْكَ بِسْمِ اْللّٰهِ ﷲُ اَكْبَرْ
اسے پڑھکر ذبح کردے، قربانی اپنی طرف سے ہو تو ذبح کے بعد یہ دعا پڑھے
 
اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّی كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِكَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ وَحَبِیْبِكَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰه تَعَالٰی عَلَیْه وَاٰلِه وَسَلَّم
اور اگر دوسرے کی طرف سے ہو تو مِنِّی کے بجائے مِنْ کہہ کر اس کا نام لے

 (بہار شریعت حصہ ١٥ ص١٥٠ فاروقیہ بکڈپو دہلی)
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 



خاک پائے علماء ابو فرحان مشتاق احمد رضوی


جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیرشریف اتراکھنڈ
 ١٩/ذوالحجۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

شرابی جانور کی قربانی جائز ہے کہ نہیں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *