قبرستان میں جوتے، چپل پہن کر جانا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 قبرستان میں لوگ جوتے چپل پہن کر قبروں پر چڑھ جاتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے
 سائل محمد ساجد اویسی
شاہجہاں پور یوپی انڈیا 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 قبروں پر پاؤں رکھنے سے مردوں کو تکلیف ہوتی ہے اس لئے قبروں پر پاؤں رکھنا،چلنا حرام ہے جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ گنہگار ہیں صدق دل سے توبہ کریں اور آئندہ قبروں پر پاؤں نہ رکھیں خواہ جوتے پہنے ہوں یا نہ پہنے ہوں 
ہاں قبرستان میں جو راستہ ہو جہاں قبریں نہ ہوں وہاں جوتے، چپل پہن کر جانے میں حرج نہیں ہے
 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن قبروں پر چلنے کے متعلق تحریر فرماتے ہیں  سخت توہین اموات مسلمین ہے ہاں جو قدیم راستہ قبرستان میں ہو جس میں قبر نہیں اس میں چلنا جائز ہے اگر چہ جوتا پہنے ہو

 (فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٩ ص ٤٠٧/مرکز اہلسنت برکات رضا)
 حافظ ابن مندہ امام قاسم بن مخیمرہ رحمۃ اللہ علیہ سے راوی اگر میں تپائی بھال پر پاؤں رکھوں کہ میرے قدم سے پار ہو جائے تو یہ مجھ کو زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ قبر پر پاؤں رکھوں. پھر فرمایا ایک شخص نے قبر پر پاؤں رکھا، جاگتے میں سنا


إلیك عني يا رجل لا تؤذينى   

اے شخص الگ ہٹ مجھے ایذا نہ دے


 (ایضا ص ٤٣٥) 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی الہنـد 

 ٦  /جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

قبرستان کے درختوں کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا کیسا ہے؟

سوال السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *