عورت کے پچھلے مقام میں دخول کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ
زید نے اپنی بیوی کے ساتھ پیچھے کے مقام میں دخول کیا تو اُسپر کیا حکم لگے گا پیچھے کے مقام میں دخول کرنا کیسا ہے؟
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب


 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 بیوی کے پیچھے کے مقام میں دخول کرنا سخت ناجائز و حرام اور باعث غضب قہار ہے.اگر بیوی بھی اس پر راضی تھی تو دونوں پر واجب ہے کہ فورا اس گھناؤنے کام سے توبہ کریں اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا عہد کریں

 حدیث شریف میں ہے 
 

عن إبن عباس وأبي ھریرۃ أن رسول الله صلی الله علیه وسلم قال ملعون من عمل عمل قوم لوط. رواہ رزین و في روایة له عن إبن عباس أن علیا أحرقھما و أبابکر ھدم علیھما حائطا

(مشکوۃ المصابيح ص ۳۱۳ مطبوعہ مجلس البرکات )
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


ابوالثاقب محمد جوادالقادری واحدی

لکھیم پور کھیری ثم روسوی یوپی انڈیا

 ١٨/شوال المکرم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

قوالی جائز ہے یا ناجائز؟

سوال السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ   کیا فرماتے ہیں علماء کرام قوالی کے متعلق کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *