عورت کا مہر شوہر کے ذمہ باقی ہو تو اس پر قربانی واجب ہے کہ نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کا مہر شوہر کے ذمہ باقی ہے اور شوہر مالدار ہے تو اس مہر کی وجہ سے عورت پر قربانی واجب ہے یا نہیں ؟
 جواب عنایت فرمائیں
 السائل محمد حبیب رضا قادری یوپی
 جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 صورت مسئولہ میں مذکورہ عورت پر قربانی واجب نہیں، جبکہ اس کے علاوہ اس کے پاس اتنے مال و جائداد نہ ہوں کہ نصاب تک پہنچیں 
 حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
عورت کا مہر شوہر کے ذمہ باقی ہے اور شوہر مالدار ہے تو اس مہر کی وجہ سے عورت کو مالک نصاب نہیں مانا جائے گا اگرچہ مہر معجل ہو اور اگر عورت کے پاس اس کے سوا بقدر نصاب مال نہیں ہے تو عورت پر قربانی واجب نہیں ہوگی

(بہار شریعت جلد۳، حصہ ۱۵، صفحہ ۳۳۳) 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد چاند رضا اسمعیلی

دارالعلوم غوث اعظم مسکیڈیہ جھارکھنڈ

١/ذوالحجة الحرام ١٤٤٢ ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

قربانی کی دعا ذبح سے پہلے پڑھنی چاہئے یا بعد میں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *