عورتیں نماز جمعہ کے لئے مسجد میں آ سکتی ہیں یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

 علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا عورتیں مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے آ سکتی ہیں اجازت ہے؟

مفصل اور بحوالہ جواب عطاء فرمائیں

 المستفتی محمد عمیر سیالکوٹ پاکستان
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 پہلے عورتوں کو جماعت میں شرکت کی اجازت تھی پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے خوف فتنہ کی وجہ سے عورتوں کو جماعت میں حاضر ہونے سے منع فرما دیا. اب عورتوں کو کسی بھی نماز کی جماعت میں شرکت کی اجازت نہیں ہے. اگر کریں گی تو گنہگار ہوں گی 

 در مختار میں ہے
 
ویکرہ تحریما (جماعة النساء) ولو في التراويح
کتاب الصلٰوۃ باب الامامت ص ٧٧/دار الکتب العلمیہ/ بیروت

 بہار شریعت میں ہے :عورتوں کو کسی نماز میں جماعت کی حاضری جائز نہیں ،دن کی نماز ہو یا رات کی، جمعہ ہو یا عیدین، خواہ وہ جوان ہوں یا بڑھیاں، یوہیں وعظ کی مجالس میں بھی جانا ناجائز ہے 
 بہار شریعت ج ١ ح ٣ ص ٥٨٤/مجلس المدینۃ العلمیہ
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢١/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

اگر اپنی نماز پڑھ لی اور جماعت قائم ہو گئی تو کیا کریں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  قابل قدر علمائے کرام آپ کی بارگاہ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *