سفید داغ والا شخص مسجد میں نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے ہاتھ و پیر میں سفید داغ ہیں
لوگ زید سے گھن کرتے ہیں تو کیا زید مسجد میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ 
 سائل عبدالحسیب امجدی موڑا نظام لکھیم پور کھیری
 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب 

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 اگر صرف سفید داغ ہی ہیں اور ان سے خون پیپ وغیرہ نہیں نکلتا تو ایسا شخص مسجد میں نماز پڑھ سکتا ہے لیکن چونکہ عموما لوگ ایسے شخص سے گھن کرتے ہیں اس لئے اسے امام نہ بنانا بہتر ہے
اور اگر داغ سے خون پیپ وغیرہ نکلتا ہو جس کی بدبو سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہو تو ایسے شخص کو مسجد میں آنے کی اجازت نہیں کہ مسجدوں کو بدبو سے بچانے کا حکم ہے اور بدبو سے فرشتوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے. 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٥/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

گورنمنٹ کے پیسے سے مسجد بنانا کیسا ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *