داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا جائز ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 میرا سوال یہ ہیکہ داڑھی مونڈوانا یا کتروا کر ایک مشت سے کم کرنا ناجاٸز و حرام ہے
تو جو مسلمان داڑھی چھیلنے کا پیشہ کرتے ہیں ان کے لیے کیا حکم ہے اور ان کی یہ کمائی حلال یا حرام
مدلل جواب عنایت فرماٸیں مہربانی ہوگی
 ساٸل دلدار حسین قاضی پور، شاہجہانپور یوپی
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
 ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے اور اسے مونڈنا یا مونڈوانا حرام ہے
اور حرام کام پر اجارہ کرنا ناجائز و گناہ ہے
 
جیسا کہ درمختار میں ہے
 
ولا تصح الإجارة لأجل المعاصى مثل الغناء والنوح والملاهى.اھ
 
(در مختار جلد ٦ صفحہ ٥٥) 
 اور البحر الرائق میں ہے 

وإن أعطاه الأجر و قبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه۔اھ 

(بحر الراٸق جلد ٨ صفحہ ٢٠) 
 اور اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمة الرحمٰن تحریر فرماتے ہیں: ہر وہ نوکری جس میں خلاف شریعت حکم دینا پڑتا ہو حرام ہے

 (فتاوی رضویہ جلد ٣ صفحہ ٢٣٩) 
 لہٰذا اس کی اجرت حرام ہے جس سے یہ اجرت لی ہے اسے واپس کرے وہ نہ رہے ہوں تو ان کے ورثہ کو دے اور اگر پتہ نہ چلے تو فقیروں پر اسے صدقہ کردے 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 



فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ


نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
 ٣/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

جو عشاء باجماعت نہ پڑھے وہ وتر باجماعت پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   بعدہ مفتیان کرام کی بارگاہ میں عرض ہیکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *