سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں
اگر کوئی شخص معاذاللہ حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرے تو اس شخص کی سزا کیا ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں
آپ کی عین نوازش ہوگی
سائل: نور العین رضوی
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا قتل ہے اگر وہ توبہ بھی کرے تب بھی اس کو قتل کیا جائے دنیا میں ایسے شخص کی توبہ بھی مقبول نہیں جیساکہ الاشباہ والنظائر جلد دوم ص نمبر 199 پر ہے
اما من لاتقبل توبتہ فانہ یقتل کالردۃ بسب النبی صلی اللہ علیہ
وسلم
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد نعیم امجدی علیمی