جس کے پاس کھیت ہو اس پر قربانی واجب ہے کہ نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے پاس دو بیگھہ زمین ہو جس کی قیمت لگ بھگ دس لاکھ روپیہ ہو مگر اس کے پاس کیش روپیہ نہ ہو جو نصاب تک پہنچتا ہو تو اس پر قربانی واجب ہے یا نہیں
 مدلل جواب عنایت فرمائیں 
 سائل محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 صورت مستفسرہ میں کھیت کی قیمت نصاب کو پہونچ رہی ہے بلکہ نصاب سے کئی گنا زیادہ ہے اس لئے زید مالک نصاب ہے اس پر قربانی واجب ہے

 رد المحتار میں ہے 
 
بأن ملك مأتي درھما أو عرضا یساویھا غیر مسکنه و ثیاب اللبس أو متاع یحتاجه ألی أن یذبح الأضحیة ولو له عقار یستغله فقیل تلزم لو قیمته نصابا وقیل لو یدخل منه قوت سنة تلزم وقیل قوت شھر، فمتی فضل نصاب تلزمه

رد المحتار، کتاب الاضحیۃ ج ٩ ص ٤٥٣ /مطبوعہ :دار عالم الکتب بیروت
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


حبیب الرحمٰن مدنی غفر لہ

مہراجگنج بہرائچ شریف یوپی

 ١١/ذوالقعدةالحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

قربانی کی دعا ذبح سے پہلے پڑھنی چاہئے یا بعد میں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *