جاندار تصویر دیکھ کر سبحان اللہ، ماشاء اللہ کہنا اور لکھنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ھذا کے بارے میں کہ کسی مرد یا عورت کی تصویر دیکھ کر، ماشاءاللہ، یا سبحان اللہ، یا تعریفی کلمات کہنا کیسا ہے۔ آیا کہنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
  سائل: افروز رضوی

جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 صورت مسٸولہ میں واضح رہے کے جاندار کی تصویر کھینچنے کھنچوانے اور پھر تصویر پر تبصرہ اور اس کی تعریف کرنے اور ماشاءاللہ سبحان الله وغیرہ کے الفاظ کہنے میں ہمارے اکابر علماء کرام کا اختلاف ہے اس لیے حکم بھی مختلف ہے

ایک تحقیق یہ ہے کہ ہر طرح کے جاندار کی تصویر بلا ضرورت شدیدہ بلا شبہ ناجائز وحرام ہے 

لہذا ان کے نزدیک جاندار کی ہرطرح کی تصویر دیکھ کر سبحان اللہ اور ماشاءاللہ کہنا.لکھنا یا تصویر کی تعریف کرنا ناجائز وحرام ہوگا

 (حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ) 
 دوسری تحقیق یہ ہے کہ جدید ذرائع ابلاغ سے کھینچی جانے والی تصویر جب تک برقی شعاع کی صورت میں محفوظ ہیں. باہر اس کی پرنٹ نہیں نکالی گئی ہے. آئینہ میں نظر آنے والے عکس کے مانند ہے. تصویر کے حکم میں نہیں. لہذا اب ان کی تحقیق کے مطابق تصویر پر سبحان اللہ. ماشاء اللہ لکھنے، کہنے میں کوئی حرج نہیں 

(حضور مدنی میاں دام ظلہ علینا) 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ

نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا 

 ٢١/جمادی الاخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *