سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتیان عظام کی بارگاہ میں گزارش ہے ک توحید کے مراتب،اور اقسام ،کے متعلق وضاحت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی محمد ارشاد الحق نظامی
سمستی پور بہار
سمستی پور بہار
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اللہ تعالی کی وحدانیت کا اعتقاد توحید کہلاتا ہے
یعنی اللہ کی مقدس ذات اور وہ صفات جو عین ذات ہیں کے مابین ترکیب کی نفی اور اس کی تخلیق اور تدبیر میں شرک کی نفی اور اس کے لیے باپ اور اولاد کی نفی کا اعتقاد عقیدہ توحید کہلاتا ہے
یعنی اللہ کی مقدس ذات اور وہ صفات جو عین ذات ہیں کے مابین ترکیب کی نفی اور اس کی تخلیق اور تدبیر میں شرک کی نفی اور اس کے لیے باپ اور اولاد کی نفی کا اعتقاد عقیدہ توحید کہلاتا ہے
توحید کی تین قسمیں ہیں
توحید ربوبیت
توحید الوہیت
توحید الاسماء والصفات
جیسے اللہ کا فرمان ” قل اعوذ برب الناس” کہو میں لوگوں کے رب کی پناہ چاہتا ہوں. یہ ہے توحید ربوبیت. ملک الناس
لوگوں کی شہنشاہی یہ ہے توحید اسماء وصفات اله الناس
لوگوں کا معبود حقیقی. یہ ہے توحید الوہیت

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی
استاد:جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو یوپی انڈیا
١٣/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ