Fatwa No. #577
سوال
ایک شخص ہندوستان کا باشندہ ہے اور ہندوستان میں انتقال کر گیا اور اس کے بعض ورثہ مصر میں رہتے ہیں تو وہ حصہ وراثت پائیں گے یا نہیں؟
جواب
الجواب بعون ملک الوھاب
صورت مسئولہ میں شخص مذکور کے بعض وہ ورثہ جو مصر میں رہتے ہیں حصۂ وراثت پائیں گے جیسا کہ بہار شریعت میں ہے "پاکستان کے مسلمان اور وہ مسلمان جو ہندوستان, امریکہ, یورپ یا کہیں اور رہتے ہوں ایک دوسرے کے وارث ہوں گے"
(ج3 ص1114)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ:محمد صدیق حسن نوری امجدی غفر لہ
مہراج گنج، ضلع بہرائچ شریف یوپی انڈیا
٢١جمادی الاخری ١٤٤٤ھ
0 تبصرے
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ