Fatwa No. #571
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد سلام کے عرض ہے کہ کیا ابو جہل میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چاچا تھا رہنمائی فرمائیں
سائل :محمد مستقیم خان لکھیم پور کھیری یوپی
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
ابو جہل حقیقی اور غیر حقیقی کسی طرح سے بھی حضور علیہ السلام کا چچا نہیں تھا کیونکہ ابو جہل قبیلہ بنو مخزوم سے تھا اور حضور علیہ السلام قبیلہ بنی ہاشم سے تو بھلا ابو جہل حضور علیہ السلام کا چچا کیونکر ہو سکتا ہے. ابو جہل ایک بد ترین کافر، فسادی اور اسلام کا کھلا ہوا دشمن تھا اسے حضور علیہ السلام کا چچا کہنا جرم عظیم ہے.
(ھکذا فی فتاویٰ شارح بخاری ج 1 ص 411 ط. دائرۃ المعارف گھوسی)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ: محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
٢١ /جمادی الاخری ١٤٤٤ھ
0 تبصرے
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ