سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کے دور کے یہود نصاریٰ کا ذبیحہ کھانا حلال ہے یا نہیں؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
 سائل: اظہر خان رضوی ایم پی 

جواب

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
نصاریٰ نے ذبح کرنا چھوڑ دیا ہے وہ اب گلا گھونٹتے ہیں اس لئے ان کا ذبیحہ مردار ہے اور اس کا کھانا حرام. یہودیوں کا حال معلوم نہیں.جو یہودی اپنے نبی اور کتاب پر ایمان رکھتے ہوں اور شرعی طور پر ذبح کرتے ہوں ان کا ذبیحہ حلال ہے اور جو نبی وکتاب پر ایمان نہ رکھتے ہوں یا شرعی طور پر ذبح نہ کرتے ہوں ان کا ذبیحہ مردار ہے اور اس کا کھانا حرام (ھکذا في حاشية الفتاوی الامجدیة ج ٣ ص ٣٠٠)واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٧/جمادی الاولی ١٤٤٣ ھ