سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مردے کو ٹوپی لگانا کیسا ہے؟
 مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

 سائل۔ محمد حسیب رضا بہرائچ یوپی

  جواب

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
مرد کے کفن کے لئے مسنون کپڑے تین ہیں ان میں عمامہ اور ٹوپی داخل نہیں لہذا مردے کو ٹوپی یا عمامہ پہنانا مکروہ وخلاف سنت ہے. ہاں متاخرین فقہاء نے علماء و اشراف کے لئے عمامے کو مستحسن بتایا ہے 
در مختار میں ہے  (ویسن في الکفن له إزار وقمیص و لفافة، وتکرہ العمامة) للمیت (في الاصح) مجتبی واستحسنھا المتأخرون للعلماء والأشراف 

کتاب الصلاۃ، باب صلوۃ الجنازة ص ١١٨، ط، دار الکتب العلمیہ بیروت

 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور،محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢١ /ربیع الاول ١٤٤٣ھ