سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسٸلہ کے بارے میں کہ مسلمان کو جنم دن منانا اور جنم دن کی مبارک باد دینا کیسا ہے ؟
براۓ کرم جواب عنایت فرماٸیں نوازش ہوگی
المستفتی :محمد سجاد حیدر رضوی سمستی پور بہار
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
سالگرہ( برتھ ڈے) منانا جائز ہے
بس یہ کہ اس میں کسی طرح کی خرافات نہ ہو اور نہ ہی کفار کی مشابہت مقصود ہو بلکہ اس نیت سے منائیں کہ رب کی بارگاہ میں اس بات کا شکریہ ادا ہو کہ اللہ تعالی نے صحت و عافیت اور عبادت کی توفیق کے ساتھ زندگی کا ایک سال مکمل کیا
جنم دن کی مبارک بادی دینے میں بھی کوئی حرج نہیں جبکہ کفار سے مشابہت مقصود نہ ہو. اس نیت سے مبارک بادی دی جائے کہ آج آپ کا جنم دن ہے اللہ آپ کو خوش رکھے وغیرہ
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی
استاد:جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو یوپی انڈیا
٢٧/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ
0 تبصرے
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ