سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت میرا ایک سوال ہے کہ ایک جانور دو آدمی مل کے لائے ہیں اور اس میں تین تین حصے دونوں کی طرف سے ہیں اور ایک حصہ محمد مصطفےٰ صلی اللہٰ علیہ وسلم کی طرف سے کرنا چاہتے ہیں تو کیا ایسا کر سکتے ہیں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا

 سائل   غلام حیدر



جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
  صورت مسئولہ میں دونوں شخصوں کا مشترکہ طور حضور علیہ السلام کے نام قربانی کرنا درست ہے
 علامہ جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
 جس طرح یہ جائز ہے کہ چند مسلمان شریک ہو کر ایک بکرا خریدیں اور اس کی قربانی سرکار اقدس ﷺ کے نام یا کسی دوسرے بزرگ کے نام کریں کوئی قباحت نہیں اسی طرح کچھ مسلمان مشترکہ طور پر بڑا جانور خرید کر ساتواں حصہ کسی بزرگ یا حضور ﷺ کے نام قربانی کریں جائز ہے
(فتاویٰ فیض الرسول ج ٢ کتاب الاضحیہ ص ٤٤٦)

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان رضا مصباحی
لکھیم پور کھیری یوپی

.