سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کنڈوم لگاکے حلالہ کرنے سے حلالہ درست ہوگا یا نہیں؟


المستفتی محمد نعیم  بہرائچ شریف

جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 حلالہ کے لئے صرف دخول شرط ہے انزال ضروری نہیں ہے جیساکہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
 بہت زیادہ عمر والے سے نکاح کیا جو وطی پر قادر نہیں ہے اُس نے کسی ترکیب سے عضو تناسل داخل کر دیا تو یہ وطی حلالہ کے لیے کافی نہیں ہا ں اگر آلہ میں کچھ انتشار پایا گیا اور دخول ہوگیا تو کافی ہے۔

(بہار شریعت ج ٢ ح ٨ ص ١٨١)

 فلہذا اگر کنڈوم لگا کر حلالہ کیا تو حلالہ ہو جائے گا کہ دخول ہو گیا لیکن بہتر یہی ہے کہ بغیر کنڈوم کے حلالہ کیا جائے


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان رضا مصباحی
لکھیم پور کھیری یوپی