سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بے وضو قرآن مجید دے سکتے ہیں کہ نہیں؟
سائل۔ محمد ناصر رضا لکھیم پور کھیری
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صورت مستفسرہ میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو بے وضو قرآن مجید دے سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اگر ان کو بے وضو قرآن مجید دینے سے روکا جائے گا تو وہ تعلیم و تعلم سے محروم رہیں گے اور اس میں ضیاع قرآن کا خدشہ ہے۔
اور اگر ان پر باوضو قرآن چھونا لازم کر دیا جائے تو وہ بچے حرج میں مبتلا ہو جائیں گے اولاً تو صغرسنی کی وجہ سے وہ مکلف نہیں ہیں، ثانیا وہ ہمہ وقت پاخانہ پیشاب میں لگے رہتے ہیں، اس لئے ان پر باوضو ہونا لازم کرنا ان کو حرج میں مبتلا کرنا ہے۔ حالانکہ شریعت نے جب مکلفین و بالغین سے حرج کو دور کر دیا ہے تو پھر بچوں کا کیا کہنا۔
شیخ الاسلام برھان الدین ابو الحسن علی بن ابی بکر فرغانی مرغینانی رحمۃ اللہ علیہ ھدایہ اولین میں تحریر
فرماتے ہیں
اذا ولا بأس بدفع المصحف الى الصبيان لأن فى المنع تضعيع حفظ القران و فى الأمر بالتطهير حرجاً بهم و هو الصحيح
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مولانا محمد مبارک امجدی
محمدی لکیھم پوری کھیری
0 تبصرے
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ