فجر وعصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

سوال

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
 عرض یہ ہے کہ فجر و عصر کے بعد قضا نماز پڑھنا کیسا ہے
رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی
 سائل:محمد ساحل رضا قادری
 

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 
 فجر کے بعد سورج نکلنے تک اور عصر کے بعد آفتاب میں زردی آنے تک فرض نمازوں کی قضا پڑھ سکتے ہیں 
 شامی میں ہے
 الثانی مابین الفجر والشمس وما بین صلوة العصر الی الا صفرار ینعقد فیه جمیع الصلوات التی ذکرناھا من غیر کراھة الا النفل والواجب وغیرہ

 فجر اور طلوع آفتاب ونماز عصر سے آفتاب زرد ہونے تک سب نمازیں بلا کراہت جائز ہیں، ہاں نفل اور واجب وغیرہ مکروہ ہیں 
 بحوالہ فتاوی بحرالعلوم جلد اول صفحہ ۷۰ کتاب الطہارت

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 



محمد نوشاد عالم عفی عنہ


کٹیہار بہار انڈیا
 ٢٠/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *